تنخواہ داروں پر بھاری ٹیکس؛ صحافیوں کا وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس میں احتجاج


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صحافیوں نے تنخواہ داروں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے پر وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس سے قبل احتجاج کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں بھاری اضافے کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا۔
پی بلاک آڈیٹوریم میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں بھاری اضافے کے خلاف صحافیوں نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔
صحافیوں نے وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل ٹوکن احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں تنخواہیں نہیں بڑھتیں، البتہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین پر بھاری ٹیکس لگائے گئے ہیں۔