لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق ‏لاہور ہائی کورٹ کے 8 الیکشن ٹریبونلز کے معاملے میں ‏الیکشن کمیشن نے لاہور ہائ یکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی جس میں ‏الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی ہے .


درخواست میں کہا گیا ہے کہ ‏لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کے برخلاف ہے، ‏الیکشن ٹربیونل کی تشکیل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، ‏ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی، ‏سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور ‏اپیل کو کل سماعت کیلئے مقرر کرے .
واضح رہے کہ ‏لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ دیا تھا، ‏لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے گزشتہ روز 8 ٹریبونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کیے تھے .

. .

متعلقہ خبریں