پاک بھارت میچ کے دوران انوشکا شرما غصے سے آگ بگولہ، ویڈیو وائرل


نیویارک(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کی پاک بھارت میچ کے دوران نامعلوم شخص پر برہم ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ امریکا میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچز جاری ہیں، 9 جون کو ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا ہوا، جس میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر اپنے شائقین کو خوش کیا۔
اس میچ میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی شرکت کی تھی، وہ اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔اب سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ پاک بھارت میچ کے دوران بنائی گئی، ویڈیو میں اداکارہ ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما کسی نامعلوم شخص کے ساتھ غصے سے بات کررہی ہیں، اداکارہ بات کرتے ہوئے مذکورہ شخص پر شدید برہم نظر آئیں۔
وائرل ویڈیو دور سے بنائی گئی جبکہ یہ وجہ سامنے نہیں آسکی کہ انوشکا شرما نے اس شخص پر اتنا زیادہ غصہ کیوں کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mr.Hamxay (@mr_hamxay_2)