شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہونے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے پیچھے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہونےکی خبریں زیر گردش ہیں۔بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما نواب ملک نے الزام لگایاکہ دو افراد جو بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان اور ارباز مرچنٹ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ممبئی کے دفتر میں لے کر پہنچے، وہ این سی بی افسر نہیں بلکہ نجی افراد تھے۔ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں نواب ملک نے کہا کہ ان 2 افراد میں سے ایک منیش بھانوشالی ہے جو کہ

بی جے پی کا عہدیدار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ دوسرا کے پی گوساوی جو کہ ایک پرائیویٹ جاسوس ہے۔نواب ملک نے کہا کہ پہلے ، کے پی گوساوی کو آریان خان کو این سی بی آفس لاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ منیش کو ارباز مرچنٹ کو این سی بی آفس لاتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے سوال کیا کہ دو نجی افراد کو کس نے ہائی پروفائل کیس کے ملزمان کو دفتر لانے کی اجازت دی؟بھارتی میڈیا کے مطابق نواب ملک نے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ یہ گرفتاری این سی بی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مہاراشٹرا ، ریاستی حکومت اور فلم انڈسٹری کو بدنام کرنے کی سازش تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی اور بی جے پی نے نواب ملک کے ان الزامات کو فوری طور پر مسترد کردیا ہے۔این سی بی کے مطابق 9 چشم دید گواہوں میں وہ 2 افراد بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago