شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہونے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے پیچھے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہونےکی خبریں زیر گردش ہیں . بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما نواب ملک نے الزام لگایاکہ دو افراد جو بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان اور ارباز مرچنٹ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ممبئی کے دفتر میں لے کر پہنچے، وہ این سی بی افسر نہیں بلکہ نجی افراد تھے .

ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں نواب ملک نے کہا کہ ان 2 افراد میں سے ایک منیش بھانوشالی ہے جو کہ بی جے پی کا عہدیدار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ دوسرا کے پی گوساوی جو کہ ایک پرائیویٹ جاسوس ہے . نواب ملک نے کہا کہ پہلے ، کے پی گوساوی کو آریان خان کو این سی بی آفس لاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ منیش کو ارباز مرچنٹ کو این سی بی آفس لاتے ہوئے دیکھا گیا . انہوں نے سوال کیا کہ دو نجی افراد کو کس نے ہائی پروفائل کیس کے ملزمان کو دفتر لانے کی اجازت دی؟بھارتی میڈیا کے مطابق نواب ملک نے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ یہ گرفتاری این سی بی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مہاراشٹرا ، ریاستی حکومت اور فلم انڈسٹری کو بدنام کرنے کی سازش تھی . بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی اور بی جے پی نے نواب ملک کے ان الزامات کو فوری طور پر مسترد کردیا ہے . این سی بی کے مطابق 9 چشم دید گواہوں میں وہ 2 افراد بھی شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں