ڈی جی ایس بی سی اے کا عمارتوں کے تمام غیر قانونی فلورز توڑنے کا حکم


کراچی (قدرت روزنامہ)ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) عابد سلیم قریشی نے عمارتوں کے تمام غیر قانونی فلورز توڑنے کا حکم دیدیا۔
نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ایس بی سی اے عابد سلیم قریشی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فرحان قیصر کے ہمراہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کا ہنگامی دورہ کیا اور موقع پر جاری امدادی و بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈی جی ایس بی سی اے کو حادثے کی وجوہات اور ملبہ ہٹانے کے عمل سے متعلق بریفنگ دی۔
عابد سلیم قریشی نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عمارتوں کے تمام غیر قانونی فلورز منہدم کیے جائیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert