پاکستان کے اہم قومی انفرا اسٹرکچر کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے پہلی آپریشنل ٹیکنالوجی سائبر سکیورٹی سمٹ کا انعقاد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے اہم قومی انفرا اسٹرکچر کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے اسلام آباد میں پہلی آپریشنل ٹیکنالوجی سائبر سکیورٹی سمٹ کا انعقادہوا جس میں ماہرین نے پالیسی سازی سے عملی اقدامات تک مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔
ائیر یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ سمٹ کا اہتمام او ٹی ایسوسی ایٹس نے ائیر یونیورسٹی اور نیشنل سینٹر فار سائبر سکیورٹی کے اشتراک سے کیا، سمٹ میں حکومتی ریگولیٹرز، صنعتی اداروں، پالیسی سازوں اور سائبر سکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔
ساٹس وی او سمٹ میں توانائی، تیل و گیس، مینوفیکچرنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں کو سائبر خطرات سے محفوظ بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ صنعتی ضروریات کے مطابق تربیت یافتہ ماہرین تیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
