واٹس ایپ کا ٹریول ای سم فیچر متعارف کرانیکا اعلان

نیویارک(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے ٹریول ای سم نامی فیچر میسجنگ پلیٹ فارم کا حصہ بنایا ہے۔

اس فیچر کی آزمائش گزشتہ دنوں شروع کی گئی تھی اور اب اسے باضابطہ طور پر صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ٹریول ای سم کے ذریعے صارفین بیرون ملک سفر کے دوران ایپ کے اندر ہی موبائل ڈیٹا پلان خرید اور انسٹال کرسکیں گے۔

اس فیچر کے تحت صارفین کو ایپ سے باہر جانے یا فزیکل سم کارڈ بدلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واٹس ایپ میں اب میسجز شیڈول کرکے بھیجنا ممکن، فیچر استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

بیرون ملک جانے پر وہاں کے مقامی نیٹ ورک سے منسلک ہونے پر بھی صارف کا موجودہ واٹس ایپ نمبر برقرار رہے گا۔

اس فیچر سے صارفین کو کسی اور جگہ جانے پر ائیرپورٹ پر مقامی سم تلاش کرنے، وائی فائی نیٹ ورک کا انتظار کرنے یا مہنگے رومنگ چارجز سے بچنے میں مدد ملے گی۔

اس فیچر کو آغاز میں مخصوص ممالک میں متعارف کرایا جائے گا، البتہ ابھی ممالک کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

میٹا نے ای سم فراہم کرنے والوں اور ٹیلی کام کمپنیوں سے شراکت داری کی ہے۔

واٹس ایپ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ یہ فیچر کیسے کام کرے گا مگر WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق آپ کے خطے میں دستیابی کی صورت میں یہ فیچر واٹس ایپ کے اکاؤنٹ سیکشن میں نظر آئے گا۔

یہ بھی واضح رہے کہ یہ فیچر ایسے اسمارٹ فونز پر ہی کام کرسکے گا جن میں ای سم سپورٹ دستیاب ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert