مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود گرفتار، اہل خانہ کو گھر سے نکال کر رہائش گاہ سیل کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔ جے یو آئی کے ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کردی۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق انتظامیہ نے اہل خانہ کو گھر سے نکال کر رہائش گاہ کو سیل کردیا، جس کے بعد اہل خانہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔اسلم غوری نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی حکومت نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشتعال میں نہ آئیں بلکہ صبر و تحمل کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں۔جے یو آئی کے ترجمان نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی قیادت کی آئندہ ہدایات کا انتظار کریں۔
