منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے نوجوانوں اور ریاست میں دوریاں پیدا کی گئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت یوتھ پالیسی 2024کی تشکیل سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیم روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں، بلوچستان یوتھ پالیسی نوجوانوں کی ضروریات سے ہم آہنگ ہوگی ، منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے نوجوانوں اور ریاست میں دوریاں پیدا کی گئی ہیں ، صحت مندانہ سرگرمیاں متعارف کروا کر نوجوانوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں سے دور رکھنا ضروری ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ بلوچستان کی نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لئے پورے سال کا کلینڈر مرتب کیا جا ئے وزیر اعلی بلوچستان نےفٹبال اور کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا بھی اعلان کیا۔