نصیر آباد،کرین ڈرائیور کی غفلت سےگیارہ ہزار کے وی ٹرانسمیشن لائن کے 3کھمبے زمین بوس ہوگئے


نصیر آباد(قدرت روزنامہ)نوتال گنداواہ روڈ پر ایس ایس جی سی کرین کے سبب گیارہ ہزار کے وی ٹرانسمیشن لائن کے 3کھمبے زمین بوس ہوگئے۔ کرین ڈرائیور کی غفلت سے مزید 10کھمبے بھی زد میں آ گئے کیسکو نصیرآباد کو 20لاکھ سے زائد مالیت کا نقصان۔تفصیلات کے مطابق کیسکو آپریشن ڈیرہ مراد جمالی کے سب ڈویژنل آفیسر حاجی محمد قاسم کھوسہ نے ایل ایس منجھو شوری نادر علی شیخ اور کریم داد شر کے ہمراہ متاثرہ جگہ کا جائزہ لیا ایس ڈی او کیسکو آپریشن نصیر آباد حاجی محمد قاسم کھوسہ نے بتایا کہ ایس ایس جی سی کے ڈرائیور اور دیگر انتظامیہ کی جانب سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا ہے جنہوں نے کیسکو کی مین گیارہ ہزار کے وی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچانے کے باوجود کیسکو کو مطلع تک نہیں کیا اس ٹرانسمیشن لائن سے بختیار آباد نوتال اور لانڈھی کو بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ بجلی کی عدم فراہمی سے ان علاقوں کو پانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے ایس ایس جی سی کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پولیس کا تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے جبکہ کیسکو حکام کو بھی اس بات اطلاع دی گئی ہے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ جلد از جلد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ہمیں عوام کی مشکلات اور تکالیف کا بخوبی علم ہے دریں اثنا نوتال لانڈھی بختیار آباد سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کی عوام کی جانب سے ایس ایس جی سی گرین ڈرائیور اور دیگر عملے کی مبینہ غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ہے جن کی لاپرواہی کی وجہ سے عوام کو اذیت سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے انہوں نے حکام بالا اور کیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں جن کی وجہ سے عوام اس عذاب سے دوچار ہو رہی ہے علاقے میں بجلی کی بندش اور پانی کے فقدان کی وجہ سے عوام کا جینا دوبر ہو چکا ہے شدید گرمیوں کی لہر اور بجلی کی بندش اور ابنوشی کی قلت سے علاقہ کربلا کر منظر پیش کررہا ہے بچے بوڑھے خواتین کا اذیت ناک لمحات سے جینا محال ہو گیا ہے۔