کوئٹہ سے اندرون سندھ اسمگل ہونیوالا بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑا گیا


سبی(قدرت روزنامہ)سبی پولیس کی بروقت کارروائی، کوئٹہ سے اندرون سندھ بھاری تعداد میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کیمطابق سی آئی اے انچارج انسپکٹر نواز جتک ،ایس ایچ او صدر اللہ ڈنہ نے ہمراہ ٹیم این 65 پر کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے اندرون سندھ کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ڈی آئی جی سبی رینج پرویز عمرانی کی ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی کے ہمراہ ڈی آئی جی آفس میں پریس بریفنگ۔ ڈی آئی جی سبی رینج پرویز عمرانی نے کہا کہ سی آئی اے پولیس سبی نے زبردست کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کا ناکام بنا دیا۔ کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ ائیر کنڈیشن کے آوٹر اور بیٹریوں کے اندر چھپا کر لے جایا جارہا تھا۔ کارروائی کے دوران 37 عدد ٹی ٹی پسٹل، 14 عدد 9ایم ایم رائفل، 1400ایس ایم جی راوند، 10عدد جی 3 میگزین، 37عدد ایس ایم جی میگزین، 20 عدد 9ایم ایم رائفل میگزین برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے پر سی آئی اے۔انچارج اور انکی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جائیگا۔