بلوچستان

پابندی پر عمل نہ ہوسکا،، خضدار سے باہر بڑے پیمانے پر مویشیوں کی اسمگلنگ جاری


خضدار(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ خضدارسے باہر مال مویشی کے اوپرپاپندی ہوامیں آڑادی ہے خضدار کے علاقہ کھٹان, جعفرآباد اور کوشک کے ندی سے روازنہ مزدا گاڑیاں بھرکر ضلع سے باہر مال مویشیوں کو تیزی لے جارہی ہے کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہے جانوروں کی اسمگلنگ سے لوگ سنت ابراہیمی عید قربانی سے محروم ہورہایے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع خضدار سے باہر مال مویشی لے جانے پر مکمل پابندی لگادی گئی تھی۔ لیکن ان پابندیوں کے باوجود دھڑہ دھڑ مال مویشی کی لوڈ گاڑیاں باہر لے جارہی ہے روزانہ سینکڑوں جانور کوئٹہ اور مکران کے راستے سے باہرکے ملکوں ایران اور افغانستان سمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کوئی روک ٹوک نہیں ہورہی ہے عوام سخت پریشانی مبتلا ہے ایک طرف پابندی دوسری طرف جانوروں کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ عوام رل گئی ہے عوامی نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار سے باہر مال مویشی کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرکے عوام کو سستی جانو مہیاہوسکیں دوسری جانب اگر اسی طرح مال مویشی پر کوئی پابندی پر عمل درآمد ہوئی تو آنے والے دونوں میں بکرامنڈی میں مال مویشیوں کی قیمتیں مزید بڑھ جائے گی جسے غریب عوام لینے کی سکت نہیں رکھ سکیں گے عوامی حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی گزشتہ روز کے پابندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر مزید سختی سے عملدرآمدکرنے کی اپیل کی گئی ہے ضلعی انتظامیہ کھٹان کوشک اور جعفرآباد کے ایریا میں عصر اور مغرب کے نماز دوران انہی ایریاز پر چھاپہ لگاکر مال مویشیوں کے اسمگلنگ میں ملوث بیوپاریوں کو گرفتار کیا جائے اور دوسری جانب چیک پوسٹوں پر سختی سے احکامات جاری کرکے عوام اس پریشانی سے نجات دلائیں۔

متعلقہ خبریں