نصرم، پرویز اور فاروق سخی بازیاب ہوگئے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)12 اکتوبر 2023 کو تربت کے علاقے بلیدہ سے فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نصرم ولد پیر بخش اور پزیر ولد غنی آج تربت سے بازیاب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں فاروق سخی داد بلوچ بازیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ فاروق سخی ولد سخی داد بلوچ سکنہ کرکی تربت کیچ کو رواں سال 28 مئی کو انکے دیگر پانچ دوستوں کے ساتھ سٹی عارف پلازہ بروری روڑ کوئٹہ سے لاپتہ کیا گیا تھا، بعدازاں دیگر پانچ افراد بازیاب ہوگئے تھے۔ جبکہ فاروق سخی داد بلوچ بازیاب ہوگئے۔