سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری چیئرپرسن فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹ منتخب


حب(قدرت روزنامہ)سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کو چیئر پرسن فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹ منتخب کردیا گیا۔ اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ سے جوائنٹ سیکرٹری کمیٹیز کے دفتر سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کو سینیٹ کی فکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن منتخب کردیا گیا ہے۔