کوئٹہ ڈویژن ملازمین کی ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق مجاز اتھارٹی ( کمشنر کوئٹہ ڈویژن) نے کوئٹہ ڈویژن میں ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے اس سلسلے میں کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز عید کی تعطیلات کے دوران اپنی تعیناتی کے مقام پر موجود رہیں گے۔ مزید یہ کہ کوئٹہ ڈویژن میں اگلے احکامات تک ہر قسم کی ٹرانسفر/ پوسٹنگ پر پابندی ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو نماز عید کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عید کی تعطیلات کے دوران شہر کی صفائی کو یقینی بنانے اور قربانی کے بعد جانوروں کے فضلات کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے فیلڈ آفیسر اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے دائرہ اختیار میں رہیں گے اور MCQs/ میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کے ساتھ مل کر صفائی کے کاموں کی نگرانی کریں گے۔