ٹی20 ورلڈکپ: افغانستان سپر8 میں، نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے 29 ویں گروپ میچ میں افغانستان نے پاپوانیوگینی کو 7 وکٹوں سے ہر کر سپر8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
گروپ سی میں شامل افغانستان اور پاپوانیوگینی کے مابین میچ ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں افغانستان نے پاپوانیوگینی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاپوانیوگینی کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 95 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پوری اننگز میں پاپوانیوگینی کا کوئی بلے باز بھی چھکا نہ لگا سکا۔ پاپوانیوگینی کی جانب سے کپلن ڈوریگا 27، ایلی ناؤ13 اور اوپننگ بیٹر ٹونی یورا نے 11 رنز بنائے۔
31 2 2 300x180
پاپوانیوگینی کو 95 رنز تک پہنچانے میں افغان بولرز نے بھی اہم کردار ادا کیا جنہوں نے 13 وائڈ بالز کے ساتھ 25 اضافی رنز دیے۔ افغانستان کے فضل حق فاروقی نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، نوین الحق نے 2.5 اوورز میں 4 رنز دے کر 2 اور نور احمد نے 14 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔
پاپوانیوگینی کا 96 رنز کا ہدف افغانستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔ افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 11، ابراہیم زدران صفر، گلبدین نائب 49 اور عظمت اللہ عمرزئی 13 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
31 3 2 300x180
پاپوانیوگینی کی جانب سے ایلی ناؤ، سیمو کامیا اور نورمن وینوا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس گروپ سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز نے سپر8 مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے، افغانستان کے سپر8 کے لیے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔