ملک بھر میں تمام بینک 5 دن تک بند رہیں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عید الاضحیٰ کے موقع پر عام تعطیلات کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان 17 سے 19 جون 2024 تک بند رہے گا۔
اس کا مطلب ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو موجودہ ویک اینڈ کے علاوہ ملک بھر میں کمرشل بینکنگ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن بھی مکمل طور پر بند رہے گی۔
اس سے قبل کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کے لیے 5 دن کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے دفاتر کو مختلف ورکنگ شیڈول بھی فراہم کیا گیا تھا۔
کمرشل بینکوں کی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی 5 دن یعنی 15 جون بروز ہفتہ سے 19 جون بروز بدھ تک بند رہے گا۔