حبا بخاری اور شہریار منور صدیقی کی کیمسٹری شائقین کے دلوں کو بھا گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈراما سیریل ’رَد‘ میں حبا بخاری اور شہریار منور صدیقی کی کیمسٹری شائقین کے دلوں کو بھا گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے ڈرامے رَد میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار شہریار منور صدیقی بالترتیب ایمان اور سالار کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ارسلان نصیر (زین) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں یامین پیرزادہ، دانیہ انور، محمد احمد اور ارسلان نصیر بھی شامل ہیں۔
شائقین اس ڈارمے کی کہانی کو بے حد پسند کررہے ہیں اور ڈرامے میں پیش کیے گئے حالات و واقعات کے حالیہ موڑ کو خوب سرا رہے ہیں، وہ ایمان (حبا بخاری) اور سالار(شہریار منور صدیقی) کی ترقی پذیر محبت کی کہانی اور دلکش کیمسٹری کو پسند کررہے ہیں۔
شائقین یہ بھی پسند کر رہے ہیں کہ کس طرح ایمان سالار کے لیے اسٹینڈ لے رہی ہے اور ان کے ساتھ جم کر کھڑی ہے۔
47 2 300x180
زیادہ تر مداحوں کا خیال ہے کہ سالار کی زندگی میں ایمان کی موجودگی نے انہیں تقویت بخشی ہے اور وہ اپنے خاندان کے ان افراد کے ساتھ بہترطریقے سے نمٹنے کے قابل ہو رہی ہیں جو ساری زندگی ان پر مسلسل ظلم کرتے رہے۔
47 3 300x180
مداحوں کو سالار اور ایمان کی محبت کی کہانی پیاری لگتی ہے اور وہ ان کی خوبصورت کیمسٹری اور پاکیزگی کو بھی پسند کر رہے ہیں، زیادہ تر شائقین شہریار منور صدیقی کی چیلنجنگ کردار میں پختہ اداکاری کو سرا رہے ہیں۔
47 4 300x180
مداح حبا بخاری کی اداکاری کی بھی تعریف کر رہے ہیں، ڈرامے کے ناظرین اس کی منفرد کہانی کی تعریف کر رہے ہیں، شائقین کو توقع ہے کہ اس ڈرامے کا اختتام ایمان اور سالار کی خوشگوار زندگی کی طرف لوٹنے پر ہوگا۔
47 5 240x300