بلوچستان ہائیکورٹ نے پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا


ہائیکورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیا
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیا ۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنے اور میگا پروجیکٹس وفاقی پی ایس ڈی پی سے نکالنے پر نوٹس کیا گیا ۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے تینوں شخصیات سے تحریری جواب طلب کرلیا ۔ ہائیکورٹ نے نوٹس عبدالرحیم زیارتوال برخلاف حکومت پاکستان پلاننگ کمیشن کیس میں جاری کیا ۔
زیارت موڑ ’ کچھ ہرنائی روڈ اور ہرنائی سنجاوی روڈز منصوبے وفاقی پی ایس ڈی پی سے نکالنے پر کیس کی سماعت ‘ جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔