کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں ایڈز کے پھیلاو سے متعلق خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے‘منیجر ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان
ایڈز کنٹرول پروگرام محکمہ صحت بلوچستان پوری تندہی سے کام کر رہا ہے <‘ ڈاکٹر میر خالد الرحمن قمبرانی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں ایڈز کے پھیلاو سے متعلق خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔منیجر ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر میر خالد الرحمن قمبرانینے کہا ہےکہ ایڈز کنٹرول پروگرام محکمہ صحت بلوچستان پوری تندہی سے کام کر رہا ہے ۔
انتہائی غیر ذمہ دارانہ طور پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں ایڈز کا پھیلائو ہو رہا ہے۔ جس کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔ کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں ایڈز کے پھیلاو سے متعلق سروے کی خبر سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی ہے جس سے عوام کے اندر خدشات پیدا ہو رہے ہے۔
ایڈز کنٹرول پروگرام محکمہ صحت بلوچستان کا کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں ایڈز کے پھیلاو سے متعلق خبر جاری کرنے پر غیر سرکاری تنظیم بارڈر بلوچستان سے رابطہ۔غیر سرکاری تنظیم بارڈر بلوچستان کا کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں ایڈز کے پھیلاو سے متعلق سروے کی خبر سے لاتعلقی کا اعلان ۔
غیر سرکاری تنظیم بارڈر بلوچستان کے مطابق ان کی تنظیم نے نہ تو ایڈز کے حوالے سے کوئی سروے کیا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر خبر جاری کی ۔ اس وقت بلوچستان میں ایڈز سے متعلق آٹی بی بی ایس (IBBS) سروے بی آر ایس پی نے گلوبل فنڈ کی معاونت سے کوئٹہ اور کیچ میں منعقد کیا گیا جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ سوشل میڈیا ایکٹویسٹس سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی بے بنیاد اور سنسنی خیز خبریں پھیلانے سے گریز کریں جس سے کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل جائے۔