مناسک حج کا آغاز، مِنٰی میں دنیا کی سب سے بڑی بستی آباد


15 لاکھ اہلِ ایمان منٰی میں ہیں . شدید گرمی کے پیش نظر خصوصی انتطامات، پرمٹ کے بغیر حج کرنے والے ملک بدر
مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)لاکھوں عازمین حج نے مناسکِ حج کا آغاز کردیا ہے .

منٰی میں خیمہ بستی آباد ہوگئی ہے . لاکھوں عازمین اس خیمہ کا رُخ کر رہے ہیں . اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے اور مناسکِ حج ادا کرنے کے دوران گرمی کے باعث عازمین حج کی مشکلات بڑھ گئی ہیں . سعودی حکومت نے عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے پر توجہ دی ہے .
عازمین حج آج منیٰ میں قیام کریں گے، نمازوں کی ادائیگی اور دیگر عبادات کی جائیں گی، کل صبح عازمین میدان عرفات کیلئے روانہ ہو نگے، جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائےگا، خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ملا کر پڑھی جائیگی .
غروب آفتاب کے بعد عازمین کرام مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں مغرب و عشا كى نمازيں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی، عازمین مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات بسر کریں گے، یہاں سے رمی جمرات کیلئے کنکریاں جمع کریں گے .
منٰی کا علاقہ اصلاً صحرائی ہے اس لیے وہاں جتنی گرمی پڑتی ہے اُس سے کہیں زیادہ محسوس ہوتی ہے . منٰی روانگی سے قبل عازمین حج نے بیت اللہ کا طواف کیا . وائس آف امریکا ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں . سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے آنے والے بھی ان میں شامل ہوتے جارہے ہیں . سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سال 20 لاکھ سے زائد اہلِ ایمان حج کا فریضہ ادا کریں گے .
اس کے بعد طواف زیارت کیا جاتا ہے،گیارہ اور بارہ زی الحج کو حجاج منٰی میں ہی قیام کریں گے دوبارہ شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے اس کے بعد طواف وداع یعنی آخری بار بیت اللہ کا طواف ہوگا،اس کے ساتھ ہی مناسک حج کی تکمیل ہوجائے گی
خیال رہے کہ اس سال شام کے عازمین حج ایک عشرے کی مدت میں پہلی بار دمشق سے براہِ راست مکہ مکرمہ پہنچے ہیں . شام سے عازمین حج کی آمد سعودی عرب اور شام کے تعلقات میں پیدا ہونے والی بہتری کی علامت ہے . شام کے عازمین حج ترکی سے ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں .
ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی حکومت نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور سڑکوں پر چیک پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں تاکہ اجازت نامے کے بغیر حج کرنے والوں کو روکا جاسکے . سیکیورٹی اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر حج کرنے کی کوشش کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کیا ہے . یہ بات حج سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے بتائی .
اجازت نامے کے بغیر حج کرنے والے بیشتر غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا گیا ہے . ان کے ٹریول ایجںٹس کو 6 ماہ تک قید کا سامنا ہے . عازمین حج ہفتے میدانِ عرفات کا رُخ کریں گے . وہیں رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے اپنا واحد خطبہ حج دیا تھا . فصیح و بلیغ عربی میں موجود اس خطبے کے نکات آج بھی اہلِ ایمان کے لیے مشعلِ راہ ہیں .
بیشتر مناسکِ حج کھلے مقامات پر ادا کیے جاتے ہیں . شدید گرمی میں عازمین حج کو اپنا خاص خیال رکھنا ہے . اس حوالے سے سعودی حکومت نے انتظامات بھی کیے ہیں اور ہدیات بھی جاری کی ہیں . سعودی وزرتِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ حج کے موقع پر درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں