وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت خززنہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق حکومت نے عوام کو خصوصی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے . واضح رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی . وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف دیا جا چکا ہے . پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 14 اور 15 جون کی درمیانی رات 12 بجے سے ہو گا، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان وزیر اعظم کی جانب سے عید قربان پر عوام کے لیے تحفہ ہے . واضح رہے کہ اس سے قبل31 مئی کو وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی . وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد اب پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی . واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جون کو بھی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم وزارت خزانہ نے رات گئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74 پیسے کمی کر کے 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کر کے 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر کر دی تھی . اس سے قبل وفاقی حکومت نے بجٹ 25-2024 میں پیرول پر 20 فیصد لیوی بھی بڑھا دی تھی جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اب پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بجائے اضافہ کیا جا سکتا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے . نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 کے بعد ہو گا .
متعلقہ خبریں