تفریحی مقام ہنہ جھیل اور ہنہ اوڑک سیاحوں کیلئے بند ، مقامی افراد کا ڈائر جلا کر احتجاج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تفریحی مقام ہنہ جھیل اور ہنہ اوڑک سیاحوں کیلئے بند ، مقامی افراد کا ڈائر جلا کر احتجاج ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے تفریحی مقام ہنہ جیل اور ہنہ اوڑک کو مقامی افراد نے احتجاجا بند کر دیا . مظاہرین نے ڈائر جلا کر تفریحی مقام کے داخلے راستوں کو بند کر دیا ہے .

انتخاب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مچاہرین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر سے آنے والے نوجوان موٹر سائیکل پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرتے ہیں . جس سے ہمارے کئی بچے زخمی ہو چکے ہیں . ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی تفریح کے غرض سے ہم اپنے اولاد کو معزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے، ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی انتظامیہ سے کئی بار اس معاملے پر احتجاج ریکارڈ کروایا لیکن ہقین دہانیوں اور جھوٹے وعدوں کے علاوہ کوئی سنوائی نہیں ہوئی اور باہر سے آئے نوجوان اسی طرح اپنی اور ہماری زندگیاں خطرے میں ٖڈال کر موت کا کھیل کھیل رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں