صحبت پور، عید قرباں قریب مہنگائی لوٹ مار کا بازار گرم


صحبت پور(قدرت روزنامہ)عید قرباں قریب مہنگائی لوٹ مار کا بازار گرم مہنگائی کا جن قابو میں آنے کا نام نہیں لے رہا ۔صحبت پور سمیت تمام تحصیل میں خود ساختہ مہنگائی چھوٹے کاگوشت فی کلو 18 سو روپے بڑے جانور کا گوشت 1500 روپے پھلو ںکے بادشاہ آم 300 روپے فی کلو ۔چینی 150 سے 200 روپے فی کلو گرام دیہاڑی دار طبقے کے جینا محال کوئی پوچھنے والا نہیں ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے سامنے بے بس ۔پرائس کنڑول کمیٹی لاپتہ ۔عوام حلقوں نے وزیر داخلہ بلوچستان سے اپیل کر دی تفصیلات کے مطابق تحصیل صحبت پور سمیت، تحصیل پہنور سنہڑی ،تحصیل مانجھی پور، سب تحصیل سعید خان، تحصیل حیردن اور تحصیل فرید آباد کے علاقوں میں عید قرباں کے قریب آتے ہی خود ساختہ مہنگائی کا جن بھی بوتل سے نکل آیا ہے چھوٹا گوشت یعنی بکرے کا فی کلوگرام 18 سو روپے بڑے جانور جس میں بھینس اور بیل شامل ہیں فی کلوگرام 1500 روپے ۔پھلوں کے بادشاہ آم فی کلو 300 روپے جبکہ چینی بھی فی کلو 150 سے 200 روپے اسی طرح خشک دالیں بھی قوت خرید سے زیادہ ہو چکی ہیں اس خود ساختہ اور منافع خوروں کے سامنے ضلعی انتظامیہ بھی بے بس ہو چکی ہے اور قیمتوں کا تعین کرنے والے کمیٹی کا کوئی اتہ پتہ نہیں اس خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقے کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں بلکہ ان کا جینا محال ہو گیا ہے ۔صحبت پور ضلع بھر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت تمام حکام سے صحبت پور میں خود ساختہ مہنگائی کے حوالے سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔