ہرنائی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کا قتل،لواحقین کا لاش کے ہمراہ پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج


ہرنائی(قدرت روزنامہ)ہرنائی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتلکیخلاف لواحقین کا لاش کے ہمراہ پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج جاری،تفصیلات کے مطابق ہرنائی سٹی ایرے شمشان گھاٹ کے قریب موٹر سائیکل موبائل فون چھینے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے محمدعمران کی لاش کو لواحقین نے پولیس تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج شروعکر دیا، مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محمدعمران کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔