ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے،وزیر اعلیٰ بلو چستان کی زیر صدارت بجٹ سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ 2024،25 کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی اور بجٹ سے متعلق محکمہ جاتی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نئے مالی سال کی بجٹ تیاری پر 70 فیصد اہداف کے مطابق کام مکمل کرلیا گیا ہے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی بجٹ کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان، انتظامی سیکرٹریز اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل میں کوشش رہی کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں بجٹ میں تعلیم اور صحت صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہیں بلوچستان میں بیڈ گورننس ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے صوبائی حکومت کی کارکردگی جانچنے کا آغاز بجٹ کی منظوری اور عمل درآمد کی رفتار سے ہوگا ٹینڈرنگ پراسس یکم جولائی سے شروع کریں گے اس لئے ترقیاتی منصوبوں پر یکم جولائی سے عمل درآمد صوبائی حکومت کی کارکردگی کا امتحان ہوگا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے تمام اضلاع اور تحصیلوں کا دورہ کروں گا اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت تمام افسران کو فیلڈ میں جاکر منصوبوں کا جائزہ لینا ہوگا ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مقررہ وقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اہداف کے حصول میں ناکامی پر متعلقہ زمہ داران سے جوابدہی ہوگی وزیر اعلٰی نے کہا کہ سی ایم آئی ٹی اور انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو فعال کرکے گڈ گورننس کے اہداف کی جانب جائیں گے گڈ گورننس کے قیام کے لئے انتظامی سیکرٹریز سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنائیں افسران کی تقرری کے دورانیے کو تحفظ دیں گے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیڈ گورننس کے اثرات سے نوجوان طبقہ بھی متاثر ہوا اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کریں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے زور دیا کہ عوامی حکومت کے اقدامات عام بلوچستانی تک پہنچنے چاہیئں اور کوشش کی جائے کہ ائیر ایمبولینس، بینیظیر بھٹو اسکالرشپ، تعلیمی پروگرامز سمیت مفاد عامہ کے منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد عوام تک لائے جائیں اجلاس میں وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کینسر کی ادویات مریضوں تک مفت فراہمی کے منصوبے پر اسپیشل سیکرٹری صحت مجیب الرٰحمان قمبرانی اور یوتھ پالیسی 2024 کی پیش رفت کا عمل تیز کرنے پر سیکرٹری یوتھ افئیرز طارق قمر بلوچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ، وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو کی سربراہی میں بیک وقت دو ٹیمیں کام کرتی ہیں جس میں سیاسی طور پر کابینہ اراکین ، وزراء￿ اور ایم پی ایز جبکہ دوسری ٹیم افسران پر مشتمل ہوتی ہے افسران کا فرض ہے کہ وہ گڈ گورننس کے قیام کے لئے درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیتے رہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔