شعبہ صحت کے امور کی دن رات مانیٹرنگ کررہی ہوں:مریم نواز کی ارکان صوبائی اسمبلی سے گفتگو
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی-ارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز پراجیکٹ کو سراہا -ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا -ارکان اسمبلی نے کہاکہ فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز پراجیکٹ سے عوام کو دہلیز پر ریلیف مل رہا ہے-
وزیراعلی مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں – شعبہ صحت کے امور کی دن رات مانیٹرنگ کررہی ہوں – پنجاب بھر کے بنیادی صحت مراکزکی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے-ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا- ملاقات کرنے والوں میں سعود مجید،رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد محموداور عدنان افضل چٹھہ شامل تھے، معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے-