عیدالاضحیٰ پر کون سی ٹیلی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گزشتہ چند سال سے عام طور پر عید کے موقع پر نئی ٹیلی فلمز ریلیز کی جاتی ہیں، اس سال بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر مداحوں کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے چند ٹیلی فلمز پیش کی جائیں گی۔ جن میں مداحوں کی پسندیدہ جوڑیاں نظر آئیں گی۔
اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلمیں کون سی ہیں؟
جوڑی بن گئی
معروف اداکار فیروز خان اور سحر خان اس عید پر پہلی بار کسی ٹیلی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ اس ٹیلی فلم کو سمرہ بخاری نے لکھا ہے اور سید رمیش رضوی نے ڈائریکٹ کیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ یہ ٹیلی فلم تفریخ سے بھرپور ہو گی۔
احسن خان ٹیلی فلم
احسن خان جو پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا جانا مانا نام ہیں، جنہوں نے بہت سے سپر ہٹ ڈرامے دیے ہیں اب ایک بہت ہی مختلف کردار کے ساتھ واپس آ رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی آنے والی ٹیلی فلم کے لیے ایک خاتون کا کردار ادا کریں گے۔ ان کے ساتھ امر خان اور سدرہ نیازی اداکاری کریں گی، ناظرین کا ماننا ہے کہ یہ ٹیلی فلم دلچسپی سے بھرپور ہو گی۔
لوو(محبت) ہے مشکل
علی رحمان خان اور ماہ نور حیدر اے آر وائی ڈیجیٹل پر نئی ٹیلی فلم محبت مشکل ہے میں جلوہ گر ہوں گے۔ دونوں ستارے اس ٹیلی فلم میں اپنی اداکاری سے مداحوں کا دل جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تیرے نام کا ٹیٹو
معروف اداکار ارسلان نصیر اور سحر ہاشمی اے آر وائی ڈیجیٹل ٹیلی فلم ’تیرے نام کا ٹیٹو‘ میں نئی جوڑی کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ اس ٹیلی فلم میں بہروز سبزواری، فاضل قاضی اور صبا حمید جیسے ستارے بھی ہیں اورعید الاضحی کے خصوصی موقع پر توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ایک بھرپور کامیڈی ٹیلی فلم ہو گی جو مداحوں کو اپنی طرف مائل کرے گی۔
اس کے علاوہ عید الاضحیٰ کے موقع پر نبیل قریشی کی فلم ”نا بالغ افراد“ بھی ریلیز ہونے جارہی ہے۔ ”نا بالغ افراد“ ”نا معلوم افراد“ کے طرز پر ہی بنائی گئی ہے جس میں مائی ری فیم ثمر جعفری اور عاشر وجاہت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں آدی عدیل امجد بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔