حج 1445: عرفات کے دن کے خطبے کا 20 زبانوں میں ترجمہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے حج 1445 ہجری کے دوران عرفات کے دن کے خطبے کا ترجمہ 20 مختلف زبانوں میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کو اپنی زبان میں خطبے کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
عرفات کے دن کی خطبے کا ترجمہ انگریزی، اردو، فرانسیسی، فارسی، ملایو، ترکی، چینی، بنگالی، ہاؤسا، روسی، جرمن، سواحلی، اطالوی، فارسی، انڈونیشین، بوسنیائی، پرتگالی، ترکی، فلپائنی، مالائی میں کیا جائے گا۔

حجاج کرام یہ ترجمہ مختلف پلیٹ فارمز پر سن سکتے ہیں جن میں یوٹیوب، نسک ایپ، اور مخصوص ایف ایم ریڈیو سرِ فہرست ہیں۔ ہر زبان کے لیے مخصوص ریڈیو فریکوئنسیز بھی فراہم کی گئی ہیں، جیسے کہ انگریزی کے لیے 88.2 ایف ایم، اردو کے لیے 90.2 ایف ایم، اور فرانسیسی کے لیے 92.2 ایف ایم۔
یہ اقدام سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ وہ اپنے حج کے مقدس تجربے کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور اس سے روحانی فوائد حاصل کر سکیں۔