سعودی وزارت صحت نے گرمی کی تھکن سے چھٹکارے کی تدابیر جاری کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی وزارت صحت نے حج کے دوران گرمی کے باعث ہونے والی تھکن (ہیٹ ایکزاسچن) کا شکار ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص کی مدد کے لیے 4 اہم اقدامات جاری کیے ہیں . یہ اقدامات خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہیں جو گرمی کے دوران عبادات اور مناسک حج ادا کر رہے ہیں .

وزارت صحت کے مطابق گرمی کی تھکن سے متاثرہ شخص کو فوری امداد ار ریلیف فراہم کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے جائیں: متاثرہ شخص کو سایہ دار جگہ پر منتقل کریں تاکہ وہ شدید دھوپ سے بچ سکے . متاثرہ شخص کے بیرونی کپڑے اتار دیں تاکہ جسم کی حرارت کم ہو سکے اور اسے ٹھنڈک محسوس ہو . جسم پر ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کریں تاکہ اس کی جسمانی حرارت کم ہو اور اسے راحت مل سکے . متاثرہ شخص کو بار بار ٹھنڈا پانی پینے کو کہیں تاکہ اس کے جسم میں پانی کی کمی پوری ہو سکے اور وہ گرمی کے اثرات سے بچ سکے . وزارت صحت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کوئی شخص گرمی کی تھکن کا شکار ہو جائے تو فوری طور پر ایمبولینس کو بلائیں اور اوپر دیے گئے اقدامات کو اپنائیں تاکہ متاثرہ شخص کو فوری امداد فراہم کی جا سکے . . .

متعلقہ خبریں