کراچی میں جانوروں کے بیوٹی پارلر میں کیا کچھ ملتا ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عیدِ قرباں کی آمد آمد ہے اور جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے ویسے ویسے کراچی کی گلیاں خوبصورت جانوروں سے سچ رہی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ شہرِ قائد میں ہر چوک اور چوراہوں پر جانوروں کی سجاوٹ کے لیے بیوٹی پارلرز بھی موجود ہیں جہاں مختلف اشیا شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا بھرپور سامان رکھتی ہیں۔
جانوروں کو سجانے اور چارے سے بھرے اسٹالز کا کاروبار چند روز کا ہوتا ہے لیکن اس کاروبار سے منسلک افراد اچھی کمائی کرلیتے۔ ایک تاجر نے وی نیوز کو بتایا کہ یہ موسمی کام ہے مگر اچھی امدنی کی وجہ سے چھوٹے کاروباری بھی اس کام سے جڑ جاتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جانوروں کو سجانا بچوں کا شوق ہوتا ہے مگر اس بار اشیا کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوچکا ہے تاہم کچھ اشیا ایسی بھی ہیں جن کی قیمتیں گزشتہ سال جتنی ہی ہیں۔