یومِ عرفات کے خطبے کا ترجمہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے مذہبی امور حکام نے اتوار کو مسجد نمرہ میں عرفات کے خطبے کا ترجمہ کرنے کی حتمی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ترجمہ خادم الحرمین شریفین کے یوم عرفات کے خطبے اور 2 مقدس مساجد کے خطبات کا ترجمہ کرنے کے منصوبے سے منسلک ہے، جو 20 بین الاقوامی زبانوں میں ایک ارب سامعین اور مستفید ہونے والوں تک پہنچایا جائے گا۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے امور کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے خطبہ عرفہ کے ترجمے کو نشر کرنے کے لیے خادم الحرمین شریفین منصوبے کے صدر دفتر میں ڈیجیٹل سروسز سسٹم کی تیاری کی تصدیق کی ہے۔
مسجد نمرہ میں عرفات خطبہ مرکز الیکٹرانک ایپلی کیشنز، منارات الحرمین ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور مسجد الحرام اور مقدس مقامات کی ریڈیو نشریات کے ذریعے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے یوم عرفات کے خطبے کو نشر اور ترجمہ کرنے کے لیے جدید ترین آلات اور نظام سے لیس ہے۔