بکروں کو مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے بیوپاریوں گرفتار
کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں عید سے قبل بیوپاریوں کا شہریوں کو چونا لگانے کا انکشاف، بکروں کے مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے بیوپاریوں پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کے علاقے گلبرگ چورنگی پر بکروں کے مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے بیوپاریوں پکڑے گئے۔ شہریوں نے قریب میں موجود پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نےبیوپاریوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے میاں بیوی پر مشتمل بیوپاری خاندان حیدرآباد سے بکرے لیکر کراچی آیا تھا۔ متاثرہ شہری کی جانب سے مزید قانونی کارروائی نہیں کی جارہی۔ پولیس نے7 بکرے تھانے منتقل کر دیئے اور بیوپاریوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔