عید الاضحیٰ: غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا پشاور میں داخلہ مکمل بند کرنے کا فیصلہ


پشاور(قدرت روزنامہ)عید الاضحیٰ اور ماہ محرم میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا پشاور میں داخلہ مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پشاورپولیس چیف قاسم علی خان نےجیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم (عاشورہ) کے موقع پر غیر قانونی افغانوں کا شہر میں داخلہ مکمل بند ہوگا، یہ فیصلہ سکیورٹی خد شات، راہزنی و دیگر جرائم پر قابو پانے کے پیش نظر کیا گیا۔
قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ حساس مقامات و عبادت گاہوں کا ازسرنو سکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھائیں جائیں گے۔
سٹی پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ عید اور محرم کے موقع پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے جائیں گے، مذہبی تہواروں کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔