حیدرآباد: قربانی کے بکرے کی 30 لاکھ روپے ڈیمانڈ کیوں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد کے مضافاتی علاقے پھلیلی میں ایک بکرے نے دھوم مچا رکھی ہے . خوبصورت، قد آور اور وزنی بکرے کے مالک نے اس کی 30 لاکھ روپے قیمت مقرر کی ہے .

لوگ جوق در جوق بکرا دیکھنے آ رہے ہیں لیکن اس کی قیمت کسی کے بس کی بات نہیں .
بکرے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ بکرے کا وزن قریباً 6 من ہے اور وہ کافی مہنگی غذائیں کھاتا ہے . بکرا ہر روز 5 کلو دودھ پیتا اور سوا کلو دانہ کھاتا ہے . 8 سے 10 کلو تازہ گھاس بھی ہر روز بکرا چٹ کر جاتا ہے . تیل، مکھن اور خاص طور پر بنایا گیا مصالحہ بھی بکرے کے مینیو میں شامل ہے .
بکرے خریدنے کی خواہش رکھنے والے دور دور سے کھنچے چلے آتے ہیں لیکن جیب میں اتنے دام نہ ہونے پر صرف بکرے کی تعریفیں کرکے اور سلیفیاں بنانے پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں