پنجاب میں 9 مئی کے مقدمات میں 13 اسپیشل پراسیکیوٹر تبدیل


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں 9 مئی کے مقدمات میں 13 اسپیشل پراسیکیوٹرز کو تبدیل کردیا گیا . ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ سمیت سانحہ نو مئی کے مقدمات میں ایک اہم تبدیلی سامنے آئی ہے، سانحہ نو مئی کے مقدمات میں 31 اسپیشل پراسیکیوٹرز کو تبدیل کردیا گیا ہے .


وزارت داخلہ نے نئے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایڈووکیٹ چوہدری ارمغان احمد پاشا، آصف جاوید قریشی، راؤ عبدالجبار، ایڈوکیٹ عارف اعوان، الیاس حبیب، ملک سرود، رانا اشفاق، رانا منظور، ایڈووکیٹ رانا نوید عاشق، رانا نعمان، شاہد محمود منہاس، شاہد شوکت کو اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے .
یہ اسپیشل پراسیکیوٹر سانحہ نو مئی کے مقدمات میں سرکار کی جانب سے پیروی کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں