وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے حکومتی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں برنچ ، بجٹ سے متعلق مشاورت


آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت اور تعلیم ترجیح ہیں‘تعلیم کے بجٹ میں 300 فیصد اور صحت کے بجٹ کو 100 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے،میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے حکومتی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں برنچ ، بجٹ سے متعلق مشاورت،بجٹ مشاورتی نشست میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی خصوصی شرکت ،بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ کی حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن اراکین سے بجٹ پر مشاورت کی .
تمام حکومتی اور اتحادی جماعتوں کا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار .

حکومتی اتحادی اور اپوزیشن اراکین کا عوامی بجٹ کی تشکیل ، گڈ گورننس اور اصلاحات کے عمل کی بھرپور حمایت کا اعلان . وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اقدام کو حکومت اور اپوزیشن اراکین نے سراہا . ملک کی معاشی صورتحال اور صوبے کے حالات سے بخوبی آگاہ ہیں ،اراکین پارلیمنٹ . وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو تمام فیصلوں پر اعتماد میں لینے پر سراہتے ہیں حکومت و اپوزیشن اراکین .
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بجٹ وسائل کے درست استعمال کے لیے اصلاحات لائی جاررہی ہیں . وسائل میں رہتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا حجم برقرار رکھیں گے . پہلی بار پی سی ون کے تحت منظور شدہ ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں . آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت اور تعلیم ترجیح ہیں . تعلیم کے بجٹ میں 300 فیصد اور صحت کے بجٹ کو 100 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے .
آئندہ مالی سال کے پہلے ہفتے سے ہی ٹینڈرنگ پراسس شروع ہوگا . عید کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے ذمہ دار محکموں کے افسران کی کانفرنس طلب کریں گے . معیار اور مقررہ وقت پر منصوبوں کی تکمیل کے ذمہ دار پی سی ون مرتب کرنے والے متعلقہ حکام ہیں . نصیرآباد میں لیور ٹرانسپلانٹ کے لئے گمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا مرکز قائم کریں گے .
منشیات کے انسداد کے لئے عید کے بعد کارروائی شروع ہوگی . منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز فعال کریں گے .
رکن پیپلز پارٹی صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی نے کہاکہ بجٹ میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے . سی پیک اور مواصلات کے علاقائی ، بین الاقوامی اہمیت کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے .
رکن مسلم لیگ( ن) صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کھیتران نے کہاکرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس کے قیام کے لئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں . ،صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ بجٹ سمیت تمام اقدامات پر وزیر اعلٰی کے ساتھ ہیں ، رکن بی اے پی محمد صادق سنجرانی ،کچھی کینال کے لئے دس ارب اور زراعت کی ترقی کے لئے بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز تجویز کئے گئے ہیں، رکن پیپلزپارٹی صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک ، صوبائی حکومت کے مثبت اقدامات اوراصلاحات کی حمایت کرتے ہیں، پارلیمانی لیڈر اے این پی انجنئیر زمرک خان اچکزئی
بجٹ تجاویز اور اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں، رکن جماعت اسلامی عبدالمجید بادینی ،پہلی مرتبہ مشاورتی اجلاس خوش آئند، مفاد عامہ کے ہر اجتماعی امور میں ساتھ دیں گے، رکن نیشنل پارٹی رحمت صالح بلوچ ،صوبائی وزیر، نور محمد دمڑ، محمد صادق عمرانی، پارلیمانی سیکرٹریز لیاقت علی لہڑی، اسفندیار کاکڑ، مولانا نور محمد، آغا عمر جان احمد زئی ظفر آغا، و دیگر کا اظہار خیال،

. .

متعلقہ خبریں