زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی سے بجلی چوری میں نمایاں کمی آئےگی‘میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے زمینداروں کے مسائل کے فوری حل کے لیے وفاق مطلوبہ فنڈز کا بروقت اجرا کریں
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی سے متعلق ویڈیو لنک اجلاس ۔اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری صوبائی وزراء اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت وفاقی اور صوبائی حکام کی شرکت ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان کے زمینداروں کو بجلی کی فراہمی کے لئے آف گرڈ حل دینا چاہتے ہیں ۔زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی سے بجلی چوری میں نمایاں کمی آئی گی ۔ بلوچستان کے زمینداروں کے مسائل کے فوری حل کے لیے وفاق مطلوبہ فنڈز کا بروقت اجرا کریں۔
زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے بعد فیڈرز پر کیسکو کے کنیکشنز کو غیر منقطع کر دیا جائے گا۔ شمسی توانائی پر منتقلی سے برقی نظام میں چوری کی روک تھام اور سبسڈی کی مد میں ہونے والے اخراجات میں نمایاں کمی ائے گی۔
صوبائی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ شمسی توانائی پر منتقل ہونے والے فیڈرز کیسکو کی بجلی استعمال نہ کریں۔ صوبائی حکومت کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کرینگے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس اہم ایجنڈا کو پیش کرکے جلد حتمی شکل دی جائے گی ۔