“ٹی20 ورلڈکپ میں پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے ذمہ دار بابراعظم، رضوان ہیں”


لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پہلے راؤنڈ سے پاکستانی ٹیم کے باہر ہونے کا ذمہ دار کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو قرار دیدیا . مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بابراعظم اور محمد رضوان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دونوں کرکٹرز اپنے ذاتی ریکارڈز بنانے میں مصروف تھے، انہوں نے ٹیم کو تباہ کردیا ہے .


انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو دوبارہ ٹیم کا کپتان بنانا سب سے بڑی غلطی تھی، ہر میچ میں شکست کے بعد وہی بیان کہ ہم سیکھ رہے ہیں، یہ کرکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں .
اس سے قبل بھی احمد شہزاد نے بابراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی کپتانی میں ڈومیسٹک پلئیرز کو نہیں کھلایا بلکہ دوستوں کو ٹیم میں شامل کیا، جو بیٹر تھا پرفارم نہیں کیا تو بالر بنادیا جب بھی نہ کیا تو فیلڈر بناکر پلئینگ الیون کا حصہ بنایا .
ورلڈکپ میں بابراعظم کے اعداد و شمار میرے سے بھی گھٹیا ہیں لیکن آپ کنگ ہیں جعلی کنگ! پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس جتوانے کیلئے کھیلتے ہیں نہ کہ ریکارڈز بنانے کیلئے، انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو پاگل بنایا کیا کچھ نہیں .

. .

متعلقہ خبریں