عید قرباں پرگوشت کو لمبے عرصے کیلئے کیسےمحفوظ کیا جائے؟


قربانی کے گوشت کو زیادہ سے زیادہ پانچ دن تک محفوظ کیا جائے، ماہرین
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عید قرباں صرف ایک دن کی دوری پرہے،خواتین بکرا عید پر خاصی مصروف نظر آتی ہیں ،کیونکہ قربانی کے بعد گوشت کی تقسیم اور پھر کیچن میں مزے مزے کی ڈشوں سے گھر والوں کی تواضع کی جاتی ہے،
بکرا عید پرتقریباہر گھر میں وافر مقدارمیں گوشت پایاجاتا ہے،تو خواتین گوشت کو محفوظ کرنے کیلئے مختلف طریقےاستعمال کرتی ہیں،کچھ خواتین گوشت کو صاف کرکے چھوٹے چھوٹے بیگز میں محفوظ کرلیتی ہیں ،جبکہ کچھ خواتین گوشت کوابال کرایسے لمبے عرصے تک اسٹور کرتی ہیں۔
ماہرین کی رائے
ماہرین کا کہنا ہےکہ قربانی کے گوشت کو زیادہ سے زیادہ پانچ دن تک محفوظ کیا جانا چاہیے،اس کے لیے ضروری ہےکہ آپ کے فریج کا درجہ حرارت صفر یا ایک درجہ پر رکھا جائے،یہ گوشت کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ مثالی درجہ حرارت ہے۔
گوشت کیلئے کونسے برتن کا استعمال کرنا چاہیے؟
فریج میں رکھنے سے قبل گوشت کو صاف کرنے کے بعد اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلینے چاہئیں۔ بہتر ہے کہ گوشت چینی کے برتن یا پلاسٹ کی ٹرے میں رکھا جائے اور اسے پلاسٹک کی کسی ہلکی چیز سے ڈھانپا جائے۔
گوشت کو بدبو سے بچانے کا طریقہ
گوشت کو اسٹور کرنے کیلئےسب سے پہلے فریج کی اچھے سےصفائی کریں ،صفائی کے بعد جب آپ اپنےگوشت کو محفوظ کریں تو فریزر میں ایک پیالے میں نمک اور بیکنگ سوڈا ڈال کرچھوڑ دیں، اس طرح گوشت بھی تازہ رہے گا اور بدبو بھی نہیں آئے گی۔