کوئٹہ، غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی،17 افراد گرفتار، متعدد منڈیاں مسمار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کاروائی17 افراد گرفتار متعدد منڈیاں مسمارکردی گئیں . ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے مختلف ٹیموں نے کوئٹہ اور گردنواح میں غیر قانونی غیر مجاز غیر زیر نگرانی مویشی مندیوں کے خلاف کاروائیاں کیے اس دوران ائیرپورٹ روڈ سریاب روڈ شہر کے مختلف مقامات اور سپنی روڈ پر قائم مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ کیا .

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ضلع کوئٹہ میں 4 مویشی منڈیوں کو اجازت نامے جاری کیے ہیں اجازت نامے کے بغیر قائم شدہ منڈیوں کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے ٹیموں اور ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کردیے مختلف منڈیاں ختم کراے اس دوران 17 افراد کو خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیے . ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ حالیہ کانگو وائرس کے پیش نظر ضلع کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر کسی منڈی کو اجازت نہیں دی جائیگی . جن منڈیوں کو اجازت دی گئی ہے ان میں ضلعی انتظامیہ نے کانگو وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں ان منڈیوں میں روزانہ کے بنیاد ہر کانگو وائرس سے بچائوکے سپرے کیے جارہے ہیں اور ان منڈیوں میں محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ صحت کی جانب سے کیمپوں کا انعقاد کیا گیاہے اور ان منڈیوں میں محکمہ واسا پینےکاصاف پانی فراہم کررہاہے اور کیسکو 24 گھنٹے بجلی فراہم کررہی ہے . اسلئے غیر قانونی قائم کی گئی منڈیوں کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر کاروائیاں جاری رہیں گی . . .

متعلقہ خبریں