خضدار،بازاروں میں رش اور تجاوزات ،ٹریفک نظام درہم برہم
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں وسیع وعریض اور منصوبہ بندی اور قوانین پر عمل درآمد کی ضرورت ہے ٹریفک کو موثربنانے کیلئےسڑکوں میں ٹریفک پولیس کی نظام کو بہتر کرنا اورخضدار شہر میں عید کے موقع پر ان دنوں کئی وجوہات کی بناءپر ٹریفک کی نظام درہم برہم ہے تاہم اس کی بنیادی وجہ شہر میں ناقص انتظامات ہیں صبح کے اوقات دیہاتوں سے شہرمیں داخل ہونے والے گاڑیاں ٹریفک کیلئے بدتر بن جاتی ہے شہر میں عید کیلئے کوئی ٹریفک پلان ترتیب نہیں دیاگیا خضدار شہر میں ٹریفک کے روانی برقرار رکھنے کے لیے کوئی پلان دیکھائی نہیں دے رہاہے شہر میں گاڑیوں کی رفتار کو آہستہ ٹریفک جام کا باعث بنے والے اہم عنصر لاپرواہ پارکنگ ہے لوگ پاپرواہی سے اپنی گاڑیاں بھیڑوالی سڑکوں کے کناروں پرپارک کرتے ہیں خضدارشہر میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہریوں کو عید کی خریداری میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہےخضدار شہر میں دوسے تین ٹریفک سارجنٹوں کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعینات کردیاگیا ہے جبکہ 12 لاکھ سے بھی زیادہ کے آبادی کے لئے چند ٹریفک سارجنٹ نا کافی ہیں خضدار شہر میں ٹریفک جام ہونے کی اصل وجہ غلط پارکنگ کئے ہوئے گاڑیوں کی وجہ سے ہوتے ہے گاڑی مالکان گاڑیاں کھڑی کرکے غائب ہو جاتے ہیں اور پیچھے عوام کو گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے خضدار میں سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں خطرناک حدتک اضافہ ظاہر کرتا ہے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی فعال نظام نہیں ہے دوسری جانب جہاں فٹ پات دستیاب ہے وہاں دکانداروں اور موٹرسائیکل پارکنگ کیلئے غیر قانونی پارکنگ مافیاکا قبضہ ہے دکاندار تجاوزات کرکے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار, ایس ایس پی خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے دوران ٹریفک کی صورت حال کا فوری جائزہ لیکرشہر میں ٹریفک پولیس کی نظام کو بہتر بنائے تاکہ لوگوں کو مزید دقت کا سامنا نہ ہو۔