صوبائی محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہ رواں مالی سال کے دوران زیادہ تر وقت نگراں دور حکومت رہا اور عام انتخابات کے دوران ترقیاتی کاموں پر پابندی کی وجہ سے ترقیاتی کام کم ہوسکے ہیں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے 229ارب میں سے بمشکل 130ارب روپے خرچ کرسکی ،،تقریبا 99ارب روپے کی رقم خرچ نہ ہونے کی وجہ سے لیپس ہوگئی . بلوچستان کے محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 2023-24کے بجٹ میں صوبے میں جاری 4721ترقیاتی اسکیموں کیلئے170ارب روپے اور5068 نئی اسکیموں کیلئے 59ارپ روپے رکھے گئے تھے لیکن رواں مالی سال کے اختتام سے دو ہفتہ قبل تک صوبائی حکومت صرف 130ارب روپے خرچ کرسکی ہے اس طرح رواں سال بھی صوبائی تقریبا 99 ارب روپے خرچ نہیں کرسکی ہے .
متعلقہ خبریں