والدین کے سامنے چھوٹے کپڑے نہیں پہن سکتی، رابعہ بٹ

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ رابعہ بٹ کا لباس سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کے سامنے چھوٹے کپڑے نہیں پہن سکتیں، اُن کے خیال میں جو کام اپنے والدین کے سامنے نہیں کیا جا سکتا وہ غلط ہے۔

رابعہ بٹ نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی اداکاراؤں کے پہناوے سے متعلق بات کی ہے۔

 

رابعہ بٹ نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ’اگر وہ آج یہاں بیٹھ کر کم کپڑے پہننے والی اداکاراؤں کے خلاف بات کریں تو وہ کس منہ سے کریں گی۔‘

رابعہ بٹ نے کہا کہ ’انہوں نے خود چھوٹے کپڑے پہن رکھے ہیں اُس وقت انہیں اس بات کی سمجھ نہیں تھی وہ جانتی نہیں تھیں، مگر اب وہ سمجھتی ہیں کہ یہ غلط ہے، ابھی جو اداکارائیں کم کپڑے پہنتی ہیں ہو سکتا ہے کہ ابھی اُن کے سیکھنے اور سمجھنے کا وقت نہ آیا ہو۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اب وہ کم کپڑے نہیں پہنتیں اور بولنے کے بجائے عملی مظاہرہ کر کے بتاتی ہیں کہ یہ غلط ہے۔‘

رابعہ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ’اللّٰہ نے فرمایا ہے کہ وہ اُس وقت تک معاف کریگا جب تک کہ بندہ قبر میں نہیں پہنچ جاتا مگر لوگ اپنی باتوں سے ہی دوسرے کو قبر میں پہنچا دیتے ہیں۔‘

Recent Posts

تاخیر دولہے کو لے ڈوبی، دلہن کا صاف انکار، ہرجانہ دینا پڑگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست بہار کے کاٹہار ضلع میں دلہن نے اس وقت…

10 mins ago

سیلولر کمپنیاں تذبذب کا شکار ، نان فائلرز کی 5 لاکھ سے زائد سمز بلاک کرنا مسئلہ بن گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز میں…

14 mins ago

اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اے این ایف کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 2 ٹن سے…

24 mins ago

پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلر کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں پر حملے کرنے والے ٹارگٹ کلر ملزم نے تفتیش کے…

42 mins ago

دوسروں کے دل توڑنے کے سوال پر اداکارہ نازش جہانگیر شرما گئیں، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ان کا دل کبھی نہیں…

55 mins ago

پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشین میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او…

56 mins ago