والدین کے سامنے چھوٹے کپڑے نہیں پہن سکتی، رابعہ بٹ

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ رابعہ بٹ کا لباس سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کے سامنے چھوٹے کپڑے نہیں پہن سکتیں، اُن کے خیال میں جو کام اپنے والدین کے سامنے نہیں کیا جا سکتا وہ غلط ہے . رابعہ بٹ نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی اداکاراؤں کے پہناوے سے متعلق بات کی ہے .

  رابعہ بٹ نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ’اگر وہ آج یہاں بیٹھ کر کم کپڑے پہننے والی اداکاراؤں کے خلاف بات کریں تو وہ کس منہ سے کریں گی . ‘ رابعہ بٹ نے کہا کہ ’انہوں نے خود چھوٹے کپڑے پہن رکھے ہیں اُس وقت انہیں اس بات کی سمجھ نہیں تھی وہ جانتی نہیں تھیں، مگر اب وہ سمجھتی ہیں کہ یہ غلط ہے، ابھی جو اداکارائیں کم کپڑے پہنتی ہیں ہو سکتا ہے کہ ابھی اُن کے سیکھنے اور سمجھنے کا وقت نہ آیا ہو . ‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’اب وہ کم کپڑے نہیں پہنتیں اور بولنے کے بجائے عملی مظاہرہ کر کے بتاتی ہیں کہ یہ غلط ہے . ‘ رابعہ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ’اللّٰہ نے فرمایا ہے کہ وہ اُس وقت تک معاف کریگا جب تک کہ بندہ قبر میں نہیں پہنچ جاتا مگر لوگ اپنی باتوں سے ہی دوسرے کو قبر میں پہنچا دیتے ہیں . ‘ . .

متعلقہ خبریں