3سال قبل شروع ہونیوالا ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ کا کام فنڈزجاری ہونے کے باوجود التوا کا شکار


چاغی(قدرت روزنامہ)ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ گزشتہ تین سالوں سے التوا کا شکار ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل تا نوکنڈی ایک سو چار کلو میٹر روڈ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دور حکومت میں افتتاح کیا تھا روڈ کے لیے تین ارب روپے جاری ہونے کے باوجود ہارت ورک بھی مکمل نہیں ہو سکا ماشکیل ایک لاکھ اسی ہزار نفوس پر مشتمل علاقہ ہے جب بھی بارشیں یا سیلابی ریلے آتی ہے تو ماشکیل کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو جاتی ہے اگر ماشکیل تا نوکنڈی روڈ گزشتہ تین سالوں سے مکمل ہوتا تو بارشوں اور سیلابی صورتحال سے علاقے کے لوگ مشکلات سے دوچار نہیں ہوتے ایک بڑا منصوبہ کرپشن اور کمیشن کی نظر ہوگئی ہے لوگوں نے متعدد بار شکایات درج ہونے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے محکمہ این ایچ اے اور روڈ ٹھیکدار کی غلفت کی باعث روڈ کا کام مکمل نہیں ہو سکا ماشکیل کے سیاسی و سماجی حلقوں نے عوامی نمائندوں محکمہ این ایچ اے و دیگر حکام سے ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا کام جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔