اجلاس میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین بلوچستان کے صدر نور احمد کاکڑ ضلعی صدر رضامحمد ناصر،کول ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی سعید اللہ ناصر،کول سپلائرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی سید اللہ ناصر،مائنز اونر سردار اکبر خان ناصر اور ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی خیر اللہ ناصر سمیت دیگر نے شرکت کی . اجلاس میں دو جون سے جاری ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کا ہڑتال اور کوئلے کی لوڈنگ کی بندش سمیت کول مائنز پروجیکٹ کی سیکورٹی اور مجموعی امن وامان کے حوالے سے فیصلے اور غوروخوص ہوا . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کول مائنز سیکورٹی ٹیکس 230 روہے کے علاؤہ مزید 210 روہے معاوضہ ٹیکس نافذ کرکے فی ٹن ائندہ چار سو تیس روپے ٹیکس جمع کی جائیگی . جسمیں سے 210 روہے فی ٹن ٹیکس کول آیجنٹ کے ساتھ بطور معاوضہ ٹیکس جمع ہوگی . معاوضہ ٹیکس جمع ہونے سے نزر آتش کئے گئے ٹرک مالکان کو قسط وار معاوضہ ادا کی جائیگی . جبکہ سیکورٹی کے لئے تمام ٹرکیں کانوائے کی صورت میں ایک ساتھ دکی سے روانہ کی جائیگی . کول مائنز کی سیکورٹی کو مزید سخت کرکے بھر پور سیکورٹی دی جائیگی . اجلاس کے بعد کول مائنز اونر سردار اکبر خان ناصر،ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کے صوبائی صدر نور احمد کاکڑ اور کول ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی سید اللہ ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دو جون سے تاحال 14 دن تک مسلسل ٹرک ٹراانسپوردکی ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کا 14 دن سے کوئلے کی لوڈنگ کی بندش کے متعلق جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا . . .
دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14 دن سے کوئلے کی لوڈنگ کی بندش کے متعلق جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا . تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روزایف سی 87 ونگ دکی میں ونگ کمانڈر کرنل محمد حنیف کے زیر صدارت دکی کول مائنز پروجیکٹ کی سیکورٹی اور مجموعی طور پر امن وامان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا .
متعلقہ خبریں