عید الاضحیٰ پر منافع خوروں کی چاندی، ٹماٹر ایک روز میں 140 روپے کلو مہنگے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی منافع خوروں کی چاندی ہوگئی۔
عید قرباں میں بس ایک دن رہ گیا، سنت ابراہیمی کو پورا کرنے اور عید کی دعوتوں کا اہتمام کرنے کیئے تیاری جاری ہے۔
عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی منافع خوروں کی چاندی ہوگئی اور عید کے پکوانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے۔
عید کے موقع پر چھریاں، چاقو تیز کرنے والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا، کوئلے اور انگیٹھیوں کی بھی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔
منافع خوروں نے کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں ایک دن میں 140 روپے تک اضافہ کر دیا جس نے شہریوں کو سیخ پا کر دیا ہے۔