لوگ کہتے ہیں ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل میں رکھیں: احسن اقبال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے لوگ کہتے ہیں کہ ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل کے اندر ہی رکھیں۔
احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست انتشار اور فساد کی سیاست ہے اور ملک عدم استحکام اور بے یقینی کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور عدلیہ فیصلہ کر لیں کہ ملک کو مذاکرات اور امن سے آگے لے کر جانا ہے یا انتشار پھیلانا ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی، اسٹیبلشمنٹ کو بھی سمجھ آ چکی ہے۔
دوسری جانب بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے مذاکرات کے لیے تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمودخان اچکزئی کو اجازت دیدی ہے۔